Uploaded January 2020 | Updated September 2026, 4 hours ago
Salam Everyone!
I use to write #poetry in my dairies from very young age, few days back I found some of my old diaries, so I decided to share some poems with you guys, here it is the ninth one.
Love
#asrar
طالبِ حسنِ ازل تھا! مر گیا
در بدر تھا! گھر ملا سو گھر گیا
رات مجھکو میری تنہائی ملی
اس قدر تھی بھیڑ میں کہ ڈر گیا!
میں تو نکلا تھا بہشتوں کی طرف
جسم کے کیچڑ میں پاؤں بھر گیا
اُسکو پر لگنے تھے اُس کو پر لگے
اُس سے آگے میں جلا کر پر گیا
عشق سے آگے اسے جانا پڑا
ہاں گیا لیکن کٹا کر سر گیا
مال و زر تیرا نہیں میرا نہیں
اس پہ کیا جھگڑا کہ مال و زر گیا
اُس طرف سے شور میں جو شَر اٹھا
اِس طرف سے ایک بس حیدر گیا
سوچ کیوں شبیر کی گردن کٹی
سوچ کیوں پیاسا میرا اصغر گیا
اک حسین ابنِ علی اور اک یزید!
یہ گیا بہتر کہ وہ بہتر گیا؟
کیا ملا درویش کو دھتکار کے
ہاتھ سے تیرے خدا کا در گیا
قافلہ اک حور پریوں کا ادھر
رات آیا تھا مگر آکر گیا
ایک یہ اسرار تھا مجھ پر کُھلا
تو ہی اندر ہے جو نہ باہر گیا
اب کی دفعہ اُس گلی کے سامنے
شیرنی بٹواؤں گا میں ،گر گیا
جس طرف بھی پاؤں پھیلائے میاں
کوئی پھیلاتا ہوا چادر گیا
تو جنوں ہے بانٹتا عشاق میں
قیس یہ الزام مجھ پر دھر گیا
کیا کہوں کہنے کو اب کچھ بھی نہیں
کیا کہوں اب کے جو نامہ بر گیا
موت کا کیا تذکرہ کیسی جھجک
یہ وہ منزل ہے جہاں ہر ہر گیا
رقص کرتی جھومتی گاتی ہوا
ابرِباراں ساتھ میرے تھر گیا
اُس رخِ زیبا کو دیکھا اور دل
ہاتھ سے میرے گیا کافر گیا
عشق نے مقتل سجایا بار ہا
ایک دیوانہ سدا بڑھکر گیا
اک ادائے خاص نے بلوا لیا
اک ادائے ناز سے دلبر گیا
کیا تہی دستِ سکندر ہی گیا ؟
شاہجہان و اکبر و بابر گیا !
چشمِ ساقی کی سدا ہی خیر ہو
میکدے سے مے گئی ،ساغر گیا
وہ بَہتّر ہی تھے جو زندہ رہے
دیکھتے ہی دیکھتے لشکر گیا
پیچھے پیچھے میں چلا بے چین سا
جس طرف بھی یہ دلِ مُضطر گیا
مرشدِ کامل نے تھا بلوا لیا
پھر تو میں جاتا رہا اکثر گیا
جس طرف لہرا کے تھی گاگر گئی
اسطرف ہی جھومتا ساگر گیا
عشق کی جانب گیا تھا سوچ کر
سوچتا ہوں اب کہ میں کیوں کر گیا
ماشااللّٰہ وہ تیرا شیرِ ببر
واہ کیسی شان سے خیبر گیا
جب چھوامجھ سے وہ دستِ با ہنر
شکل کوئی دھارتا پتھر گیا
سلوٹیں ششدر کی ششدر رہ گئیں
جس گھڑی وہ چھوڑ کر بستر گیا
خواہشوں کی میز پرتھی چائے پی
اور سپنے لاد کر دفتر گیا
میں خدا تھا اس نے مجھکو آلیا
آدمی تھا آدمی سا کر گیا
Facebook: facebook.com/asrarmusic
Twitter: twitter.com/asrarmusic
Instagram: instagram.com/asrarmusic
SoundCloud: soundcloud.com/asrar_music
Salam Everyone!
I use to write #poetry in my dairies from very young age, few days back I found some of my old diaries, so I decided to share some poems with you guys, here it is the ninth one.
Love
#asrar
طالبِ حسنِ ازل تھا! مر گیا
در بدر تھا! گھر ملا سو گھر گیا
رات مجھکو میری تنہائی ملی
اس قدر تھی بھیڑ میں کہ ڈر گیا!
میں تو نکلا تھا بہشتوں کی طرف
جسم کے کیچڑ میں پاؤں بھر گیا
اُسکو پر لگنے تھے اُس کو پر لگے
اُس سے آگے میں جلا کر پر گیا
عشق سے آگے اسے جانا پڑا
ہاں گیا لیکن کٹا کر سر گیا
مال و زر تیرا نہیں میرا نہیں
اس پہ کیا جھگڑا کہ مال و زر گیا
اُس طرف سے شور میں جو شَر اٹھا
اِس طرف سے ایک بس حیدر گیا
سوچ کیوں شبیر کی گردن کٹی
سوچ کیوں پیاسا میرا اصغر گیا
اک حسین ابنِ علی اور اک یزید!
یہ گیا بہتر کہ وہ بہتر گیا؟
کیا ملا درویش کو دھتکار کے
ہاتھ سے تیرے خدا کا در گیا
قافلہ اک حور پریوں کا ادھر
رات آیا تھا مگر آکر گیا
ایک یہ اسرار تھا مجھ پر کُھلا
تو ہی اندر ہے جو نہ باہر گیا
اب کی دفعہ اُس گلی کے سامنے
شیرنی بٹواؤں گا میں ،گر گیا
جس طرف بھی پاؤں پھیلائے میاں
کوئی پھیلاتا ہوا چادر گیا
تو جنوں ہے بانٹتا عشاق میں
قیس یہ الزام مجھ پر دھر گیا
کیا کہوں کہنے کو اب کچھ بھی نہیں
کیا کہوں اب کے جو نامہ بر گیا
موت کا کیا تذکرہ کیسی جھجک
یہ وہ منزل ہے جہاں ہر ہر گیا
رقص کرتی جھومتی گاتی ہوا
ابرِباراں ساتھ میرے تھر گیا
اُس رخِ زیبا کو دیکھا اور دل
ہاتھ سے میرے گیا کافر گیا
عشق نے مقتل سجایا بار ہا
ایک دیوانہ سدا بڑھکر گیا
اک ادائے خاص نے بلوا لیا
اک ادائے ناز سے دلبر گیا
کیا تہی دستِ سکندر ہی گیا ؟
شاہجہان و اکبر و بابر گیا !
چشمِ ساقی کی سدا ہی خیر ہو
میکدے سے مے گئی ،ساغر گیا
وہ بَہتّر ہی تھے جو زندہ رہے
دیکھتے ہی دیکھتے لشکر گیا
پیچھے پیچھے میں چلا بے چین سا
جس طرف بھی یہ دلِ مُضطر گیا
مرشدِ کامل نے تھا بلوا لیا
پھر تو میں جاتا رہا اکثر گیا
جس طرف لہرا کے تھی گاگر گئی
اسطرف ہی جھومتا ساگر گیا
عشق کی جانب گیا تھا سوچ کر
سوچتا ہوں اب کہ میں کیوں کر گیا
ماشااللّٰہ وہ تیرا شیرِ ببر
واہ کیسی شان سے خیبر گیا
جب چھوامجھ سے وہ دستِ با ہنر
شکل کوئی دھارتا پتھر گیا
سلوٹیں ششدر کی ششدر رہ گئیں
جس گھڑی وہ چھوڑ کر بستر گیا
خواہشوں کی میز پرتھی چائے پی
اور سپنے لاد کر دفتر گیا
میں خدا تھا اس نے مجھکو آلیا
آدمی تھا آدمی سا کر گیا
Facebook: facebook.com/asrarmusic
Twitter: twitter.com/asrarmusic
Instagram: instagram.com/asrarmusic
SoundCloud: soundcloud.com/asrar_music