Nitrogen: A Global Challenge (Urdu) | EdinburghX @edXOnline
Nitrogen: A Global Challenge (Urdu) | EdinburghX  @edXOnline
Uploaded June 2020 | Updated September 2026, 2 hours ago
Take this course for free on edx.org!

یہ بد ترین صورتِ حال ہے۔ توسیع پذیر ممالک میں محدود خوراک، پانی اور توانائی کی تقسیم میں عدمِ مساوات اور سونے پر سہاگہ گرم ہوتی ہوئی آب و ہوا۔ ان تمام عالمی چیلنجوں میں نائٹروجن کا کردار اہم ترین ہے۔ اس کورس میں آپ سیکھیں گے کہ نائٹروجن کس طرح انسانی تہذیب میں گُندھی ہوئی ہے نیز مستقبل میں اسے ہمارے خاموش مسیحا کے طور پر دیکھا جائے گا یا مصیبتوں کی جڑ کے طور پر۔

نائٹروجن کی منفرد اور متنوع کہانی پانی کے سرخ اور لوگوں کے نیلے ہو جانے کی ہے۔ یہ آب و ہوا دوست اور آلودگی دشمنوں میں سے ایک کی، گوشت کی ضیافتوں اور اور سر پر منڈلاتے قحط کی کہانی ہے۔ اگر آپ بنیادی طور پر نائٹروجن کو دوری جدول کا غیر دلچسپ کونہ سمجھتے ہیں تو پھر دوبارہ غور کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

آپ کے پس منظر سے قطع نظر کرتے ہوئے یہ جدید کورس آپ کو نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کے بارے میں بنیادی تصورات سکھائے گا اور آپ کو نمائندہ چیلنجوں اور مواقع کو بہتر سمجھنے کی اجازت دے گا۔ کلیدی موضوعات میں کھانے کی حفاظت، آب و ہوا کی تبدیلی، ہوا کی آلودگی، پانی کی آلودگی، انسانی صحت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے موضوعات شامل ہیں۔

یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے تدریسی عملے کی ایوارڈ یافتہ تدریسی تکنیکوں سے سیکھیں۔ یہ کورس نائٹروجن کے عالمی چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے ایک دلچسپ اور ماہرانہ تجویز سامنے لاتا ہے اور آپ پر واضح کرتا ہے کہ اس کے انسانی تہذیب کے لئے خطرات کے ساتھ کیسے جیا جائے اور کیسے بہتر طریقے سے انہیں حل کیا جائے۔

نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کی تحقیق میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ کا پڑھایا جانے والا یہ کورس نیوٹن بھابھا ورچوئل سنٹر آن نائٹروجن ایفیشنسی کے ایک حصے کے طور پر یو کے اور بھارت کے معروف ماہرین کے درمیان اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔
Nitrogen: A Global Challenge (Urdu) | EdinburghXIntroducing Xpert from edXWhat is quiet hiring? #careeradviceDevelopmental Psychology: A Journey of Growth Within Relationships | IsraelX on edXLiderazgo Inclusivo | UC3Mx en edXMi propia huerta orgánica l UNCórdobaX en edX.org3 remote management tips #shortsWhat are the practical applications of data science?Developmental Psychology: A Journey of Growth Within Relationships | IsraelX on edXIntroducción al Office 365 | UPValenciaX en edXSynthetic Aperture Radar: Hazards | AlaskaX on edX.orgRiesgo biológico y bioseguridad en el entorno laboral l GalileoX en edX.org
edX |

Nitrogen: A Global Challenge (Urdu) | EdinburghX

SHARE TO X SHARE TO REDDIT SHARE TO FACEBOOK WALLPAPER